MusicMint AI Music Generator Logo
MusicMint

Kawad piano

piano cover

Anjum Raza Records ·4:00

Lyrics

ادھ کھلے آنکھوں کے کواڑ تجھے بلاتے ہیں

ادھ کھلے رکھے ہیں آنکھوں کے کواڑ

اس گلی کی جانب

جہاں سے بیغیر الوداع کئیے

اک غضبناک انداز میں تم مجھ سے پیٹھ کئے

تیز تیز قدموں کے ساتھ زور سے ڈھویڑی کا دروازہ کھولے

تم باہر نکل گئے تھے

اتنے زور سے درواز تم نے مارا تھا کہ

اور وہ دروازہ دوسرے دروازے سے دیر تک ٹکراتا رہا

اور اتنا ٹکرایا کہ آدھ کھلا رہ گیا

اور دروازے کی کنڈی مسلسل ہلتی رہی

تمہارے قدموں کی چاپ دروازوں کے ٹکرانے اور کنڈی ہلنے کے ساتھ ساتھ میرے کانوں میں ایک دردناک فلم کے بیک گراونڈ میوزک کی طرح گونجنے لگی

کواڑوں کے ٹکرانے کے درمیان مجھے تم تیز تیز چلتے

دیکھائی دیتے تھے

کواڑ کنڈی قدموں کی چاپ اور جاتے ہوئے تم

میرے دماغ کے خلیوں میں نقش ہوگئے ہو

اور پھر قدموں کی آوازیں کواڑوں کے ٹکرانے اور کنڈی کے لہرانے کے ساتھ تم بھی نظر سے اوجھل ہوگئے

ان ادھ کھلے کواڑوں کی طرح آج بھی میری آنکھیں

تیرے انتظار میں ادھ کھلی یادوں کی کنڈی کے ساتھ تیرا رستہ دیکھتی ہیں

Like this song? Create something similar